0
Sunday 12 Jan 2020 12:41

امریکہ ایران تنازعہ، وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

امریکہ ایران تنازعہ، وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور کل وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ریاض میں سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ امریکا، ایران کشیدگی، علاقائی امن و استحکام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 837985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش