0
Sunday 12 Jan 2020 16:17

کراچی کی سیاست میں ہلچل، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے

کراچی کی سیاست میں ہلچل، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیک ڈور رابطے پھر فعال ہونے کی خبریں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد کراچی کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پس پردہ سیاسی رابطے ہیں اور جلد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی پر کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سے علیحدگی ایم کیو ایم کا فیصلہ اور ان کا ذاتی معاملہ ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی تبدیلی کا سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا میچ اگر پاکستان میں ہوتا ہے تو جو ہارتا ہے اس کو جانا پڑتا ہے، صرف ایم کیو ایم ہی نہیں ان سے سب علیحدہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت چھوڑنے اور سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 838029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش