0
Monday 13 Jan 2020 22:18

خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیئے، فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیئے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیئے۔  ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ  ہمارا تجربہ رہا ہے لیکن ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیا گیا، کراچی میں عوام کے لئے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس  میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا۔
 
فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیئے تھی اور انہیں بہت پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 838270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش