0
Wednesday 15 Jan 2020 22:59

جرنیل بدنامی کا سبب بننے والے لے پالک سیاستدان کی مدد چھوڑ دیں، ناصر شاہ

جرنیل بدنامی کا سبب بننے والے لے پالک سیاستدان کی مدد چھوڑ دیں، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی جی سندھ کی وکالت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، سیاسی جماعت کا آئی جی سندھ کا دفاع کرنا شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے، پولیس آفسر کو سیاسی جماعت کا عہدیدار ثابت کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ردعمل میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں آئی جی تبدیل نہیں ہوسکتا، تو پنجاب و کے پی میں بار بار کیسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئی جی وہ ہی ہوگا، جس کی کارکردگی پر عوام سوال نہ اٹھا رہے ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، دوسرے صوبوں میں آئی جی تبدیل ہو سکتا ہے، تو یہاں کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک چینل پر بیٹھ کر ایک شخص یہ الزام لگاتا ہے کہ ہم آمروں کے خلاف نہیں لڑے، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آمریت کے خلاف ہیں، ہم بوٹ والوں کی پیداوار نہیں، سلیکٹڈ تم لوگ ہو، جمہوریت کے خلاف اگر کوئی اقدام اٹھا، تو پیپلز پارٹی کے کارکنان سب سے آگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان جنرلوں سے بھی کہتا ہوں کہ ایسے لے پالک سیاست دان کی مدد چھوڑ دیں، جو بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش