0
Friday 17 Jan 2020 19:50

یوکرین کے وزیرِاعظم نے استعفیٰ دیدیا

یوکرین کے وزیرِاعظم نے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِاعظم یوکرین نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِاعظم کا عہدہ صدارتی پروگرام کے نفاذ کے لیے سنبھالا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں صدر یوکرین کو شفافیت اور شائستگی کے ماڈل کے طور پر دیکھتا ہوں اور احترام میں کسی بھی کمی کے شک سے بچنے اور ان پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے صدر یوکرین کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے وزیراعظم سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں وہ صدر کو معاشیات کی سمجھ بوجھ رکھنے سے متعلق تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 839090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش