0
Sunday 10 Jul 2011 00:24

چینی دانشوروں کے وفد کا لاہور میوزیم اور شاہی قلعہ کا دورہ

چینی دانشوروں کے وفد کا لاہور میوزیم اور شاہی قلعہ کا دورہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر آفیسر چن جن کی سربراہی میں پنجاب کے 2 روزہ مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے 6 رکنی دانشوروں کے وفد نے لاہور میوزیم اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب چوہدری عبدالغفور بطور معاون وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد کو میوزیم میں رکھے بدھا دور، گندھارا دور، مغلیہ دور سلطنت، سکھ دور سلطنت اور انگریز دور کے نوادرات بارے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں چائنہ وفد نے شاہی قلعہ دیکھا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی نے وفد کو شاہی قلعہ کے دیوان عام اور دیوان خاص بارے بریف کیا اور شیش محل دکھایا۔ چائنہ وفد نے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت اور اس کی فن تعمیر کو سراہا۔ صوبائی وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور نے وفد کے سربراہ چن جن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور فولاد کی طرح مضبوط ہے۔ چائنہ اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ دوستی دنیا میں ایک مثال کی صورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن آج تک اس دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکا اور نہ ہی مستقبل میں دشمن کبھی کامیاب ہو گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چائنہ بیورو  ڈاکٹر ساجد یوسف فانی وفد کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 83915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش