0
Thursday 19 May 2011 14:19

پاکستان اور چین کے کثیرالجہتی تعلقات نئی بلندیوں کیطرف،تجارتی حجم 9 ارب سے بڑھا کر 15 ارب ڈالر کیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی

پاکستان اور چین کے کثیرالجہتی تعلقات نئی بلندیوں کیطرف،تجارتی حجم 9 ارب سے بڑھا کر 15 ارب ڈالر کیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاک چین تجارتی حجم نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب ڈالر کیا جائے گا۔ بیجنگ میں پاک چین تجارتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کثیرالجہتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بدلتی ہوئی صورت حال کے باوجود پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ دونوں ملکوں کے کارپوریٹ سیکٹر کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور چین میں تعاون دونوں ممالک اور خطے کے لئے تو فائدہ مند ہے ہی اس سے دیگر ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی ورگو نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی ترقی میں ایگزم بینک کے کردار کو سراہا۔ ایگزم بینک کراچی سے فیصل آباد اور گوادر تک موٹر وے کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں دو برانچیں کھولے گا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 72957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش