0
Monday 20 Jan 2020 20:21

5 فروری کو ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، ثروت اعجاز قادری

5 فروری کو ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جنونی ہندوؤں اور فوج کے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو بھارت طاقت سے نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کے ساتھ ہیں سیاسی و اخلاقی حمایت کرتے رہینگے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہون نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ و سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت کی مسلم نسل کشی پر بھارت کے جنونی ہندوؤں اور فوج کی ریاستی دہشتگردی کا پردہ چاک کریں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتی، تو اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے علمبردار کشمیر کی ماؤں بہنوں کی عصمت دری اور قتل پر کیوں خاموش ہیں، بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری عصبیت کا چشمہ اتار کر کشمیر کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرائے۔
خبر کا کوڈ : 839632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش