0
Tuesday 21 Jan 2020 17:29

باڑہ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

باڑہ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ شلوبر میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شلوبر کے علاقے اورکزئی مں پیش آیا جہاں داؤد نامی ایک بھائی نے اپنے 28 سالہ نوجوان بھائی فقیر ولد نصیب خان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فقیر شدید زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق وجہ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش