0
Thursday 23 Jan 2020 20:29

کرپشن کیخلاف جنگ کے حکومتی دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے، ثروت اعجاز قادری

کرپشن کیخلاف جنگ کے حکومتی دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کے حکومتی دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے، تبدیلی سرکار کے دور میں مسائل میں اضافہ ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ 2019ء کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کرپشن زیادہ ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر شہدادپور سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری اور غربت نے ملک کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکمران حیلے بہانوں اور دعوؤں سے کام چلا رہے ہیں، حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، بتایا جائے عوام کس سے ریلیف مانگیں، عوام نے حکمرانوں کو مینڈیٹ کرپشن و غربت کے خاتمے، معاشی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دیا تھا، حکمران ایوانوں میں جاکر عوام سے کئے گئے وعدے وفا کرنے کی بجائے دعوؤں سے کام چلا رہے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، کرپشن نے ملک کو مقروض اور عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوناک ہے، حکمران مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے دعوؤں سے کام چلانے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 840272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش