0
Friday 24 Jan 2020 12:23

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر عمران خان کا حکم قبول ہے، پی ٹی آئی ناراض گروپ

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر عمران خان کا حکم قبول ہے، پی ٹی آئی ناراض گروپ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 840363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش