0
Saturday 25 Jan 2020 19:18
آر ایس ایس آئیڈیالوجی نازی ازم سے متاثر ہے

دنیا جتنا آسان سمجھتی ہے، کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے، عمران خان

دنیا جتنا آسان سمجھتی ہے، کشمیر اس سے بڑا مسئلہ ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں اور آر ایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیوس میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں لیکن نتائج کیا ہوں گے، میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اب امریکی صدر اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جتنا دنیا اس کو آسان سمجھ رہی ہے، کشمیر اس سے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارتی آرمی چیف کا بیان کہ وہ پاکستانی کشمیر پر بھی قبضہ کریں گے، انتہائی غیر مناسب ہے۔ ایسے ماحول میں امن ممکن نہیں ہو سکتا دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ آر ایس ایس آئیڈیالوجی نازی آئیڈیالوجی سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں اور نریندر مودی آر ایس ایس کا لائف ٹائم ممبر ہے۔ بھارت پر ہندو انتہا پسندوں کا قبضہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس جرمن نازیوں سے متاثر ہے اور آر ایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ آر ایس ایس نظریے نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افراد کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو اغوا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 840671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش