0
Monday 27 Jan 2020 09:11

بغداد، امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی

بغداد، امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں گذشتہ رات امریکی سفارت خانے پر ہونے والے راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب 5 راکٹ داغے گئے تھے، جن میں سے 3 راکٹ سفارت خانے کے اندر گرے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عراقی حکام نے حملوں میں صرف ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفارت خانے سے منتقل کیا گیا۔

پانچ راکٹوں میں سے ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں بھی گر کر پھٹا، راکٹ حملوں کے بعد امریکی طیاروں نے سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں لینڈنگ کی، سفارت خانے میں ہیلی پاپٹر اترتے دیکھے گئے۔ راکٹ حملے کے بعد امریکا نے عراق سے سفارت خانے کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نواز گروپ عراقی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل 21 جنوری کو بھی عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون راکٹ برسائے گئے تھے، جس میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس ایریا میں آئے دن راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش