0
Monday 27 Jan 2020 20:49

وفاقی ملازمتوں میں جی بی اور فاٹا کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری

وفاقی ملازمتوں میں جی بی اور فاٹا کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ملازمتوں میں فاٹا اور گلگت بلتستان کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ فاٹا کیلئے 3 جبکہ جی بی کیلئے ایک فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی ملازمتوں میں جی بی اور فاٹا کا کوٹا مشترکہ تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا کے انضمام کے بائوجود سرکاری ملازمتوں میں 10 سال کیلئے کوٹہ منظور کر لیا گیا ہے۔ دس سالہ فاٹا ترقیاتی منصوبہ کے تحت ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 23 اپریل کے اجلاس میں فاٹا اور جی بی کیلئے وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ کے مسئلے کے حل اور تجاویز دینے کی ہدایت کی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے 2017ء کی مردم شماری کے مطابق فاٹا اور جی بی کے کوٹے کو تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش