1
Tuesday 28 Jan 2020 00:22

یورپ میں قائم انجمن طلاب اسلامی کے 54 ویں اجلاس کے نام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط

یورپ میں قائم انجمن طلاب اسلامی کے 54 ویں اجلاس کے نام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر اور آرمڈ فورسز کے چیف کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے یورپ میں قائم انجمن طلاب اسلامی کے 54 ویں اجلاس کے نام اپنے ایک خط میں یورپ میں تعلیم حاصل کرنے والے مسلمان طلاب علم کی توجہ وقت کے اہم حادثات کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ان تاریخ ساز، لائق اور باایمان مسلمان طلاب علم میں سے قرار پا سکتے ہیں، جن کے ساتھ آج کی بشریت اپنی امیدیں و توقعات وابستہ کئے ہوئے ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا یہ خط یورپ میں طلاب علم کیلئے ان کے نمائندہ حجت الاسلام جواد اژہ ای نے اس اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔ انکے خط کا متن درج ذیل ہے:
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امسال آپکا اجلاس ایسے اہم حادثات کے درمیان منعقد ہو رہا ہے، جن میں سے ہر ایک کسی نہ کسی اعتبار سے اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی قوم کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ شہادتیں، فوجی طاقت کا اظہار، میدان میں عوام کی بےنظیر موجودگی، بلند حوصلہ اور جوانوں کا عزمِ راسخ، علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہزارہا فعال ادارے اور پھر ملک بھر میں جوانوں کی اکثریت کا دین اور معنویات سے بھرپور رویہ۔ یہ سب امور آج کی دنیا میں ایک منفرد واقعہ کی خبر دیتے ہیں۔ ایک ایسا واقعہ جو مستقبل کی تاریخ پر گہرے اور فیصلہ کن اثرات ڈال سکتا ہے۔ اسلامی انقلاب کے دوسرے قدم کو اللہ تعالی کے حول و قوۃ سے اس واقعہ کو اپنے کمال تک پہنچا کر نتیجہ خیز کر دینے کے قابل ہونا چاہیئے۔ زندگی کے اس مرحلے میں امید و توقع سے بھرپور نگاہیں لائق اور با ایمان نوجوان طلاب علم پر مرکوز ہیں اور آپ ان منتخب تاریخ ساز طلاب علم میں سے قرار پا سکتے ہیں۔ آپ عزیزوں کی عظیم کامیابیوں کی امید کیساتھ۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای     
خبر کا کوڈ : 841089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش