0
Wednesday 29 Jan 2020 22:48

یورپی پارلیمنٹ، بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی

یورپی پارلیمنٹ، بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ 17 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اس حوالے سے اپنی حکومت کی وضاحت دیں گے۔ کشمیری نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ شفق محمد نے بھارتی متنازع قوانین پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے تحریک پیش کی تھی۔ تحریک پر ہاؤس نے طے کرنا تھا کہ اس پر جمعرات کے روز ووٹنگ ہو یا نہیں، لیکن شام کے سیشن میں 271 ارکان نے یہ طے کیا کہ اس پر کل نہیں بلکہ مارچ میں وزیراعظم مودی کے دورے کے بعد ووٹنگ ہو۔ 199 ارکان نے اس بات کی حمایت کی کہ جمعرات کے روز اس پر لازمی طور پر ووٹنگ کی جائے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ محرک سمیت تمام برطانوی ارکان 31 جنوری کے بعد یورپین پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 841494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش