0
Thursday 30 Jan 2020 08:37

منظور پشتین نے ملک کا قانون توڑا ہوگا تبھی اُن کو گرفتار کیا گیا ہے، اعجاز شاہ

منظور پشتین نے ملک کا قانون توڑا ہوگا تبھی اُن کو گرفتار کیا گیا ہے، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے داخلہ اعجاز شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے مذاکرات اپنی جگہ لیکن اگر کوئی ملک کا قانون توڑے گا تو انھیں گرفتار کیا جائے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں انھوں نے ملک کا قانون توڑا ہے، اسی لیے ان کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں تک پشتونوں کی بات ہے، پشتون اس حکومت کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں پی ٹی ایم کے رہنماؤں کی گرفتاریاں زیرِ بحث ہیں۔ منظور پشتین کو پشاور کے علاقے تہکال سے ملک کے خلاف تقریریں کرنے کے الزام میں اپنی تحریک کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ منظور پشتین کی گرفتاری کی یہ ایف آئی آر ڈیرہ اسماعیل خان میں درج کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اس بارے میں اعجاز شاہ نے کہا کہ اگر آپ ملک کا قانون توڑیں گے، تو آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔ انھوں نے ملک کا قانون توڑا ہوگا تبھی اُن کو گرفتار کیا گیا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 841507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش