0
Thursday 30 Jan 2020 23:56

صدی کی ڈیل حسب سابق اس بار بھی ناکام رہے گی، صیہونی اخبار

صدی کی ڈیل حسب سابق اس بار بھی ناکام رہے گی، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھآرتص نے اسرائیلی ایماء پر امریکہ کیطرف سے پیش کئے جانے والے "صدی کی ڈیل" نامی مبینہ امن منصوبے کے ماضی میں بارہا ناکام ہو جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حسب سابق اس مرتبہ بھی "صدی کی ڈیل" نامی امن منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ صیہونی اخبار ھآرتص نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ "صدی کی ڈیل" نامی اس منصوبے کو اس موقع پر منظر عام پر لائے جانے کا مقصد خطے میں امن و امان قائم کرنا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سپورٹ کرنا ہے۔

صیہونی اخبار ھآرتص نے لکھا کہ اس منصوبے کا اعلان کرنے کیلئے فلسطینیوں کو دعوت نہیں دی گئی جبکہ گذشتہ 2 سالوں سے ٹرمپ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ بھی برقرار نہیں کیا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ "صدی کی ڈیل" نامی یہ امن منصوبہ مردہ حالت میں دنیا میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کیساتھ ملاقات کے دوران اپنی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے بارے میں "صدی کی ڈیل" نامی متنازعہ امن منصوبے کا اعلان کر دیا تھا، جس میں مقبوضہ "قدس" کو صیہونی ریاست اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس شہر کے صرف ایک چھوٹے سے مشرقی حصے کو ہی فلسطین کے حوالے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش