0
Saturday 1 Feb 2020 10:09

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور میں جماعت اسلامی کی تیاریاں جاری

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور میں جماعت اسلامی کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 5 فروری کو لاہور میں ہونیوالے یکجہتی کشمیر مارچ کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔ امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ نے دکانداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اور یکجہتی کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر نکالی جانیوالی ریلی کیلئے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کو دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے وحدت روڈ، نیو مسلم ٹاون اور اقبال ٹائون کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ تاجر برادری اور اہل علاقہ میں پمفلٹ تقسیم کئے اور انہیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ  یکجہتی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقہ سے منائیں گے اور سراج الحق کی قیادت میں مال روڈ پر نکالی جانیوالی ریلی میں بھر پور شرکت کریں گے۔ ادھر ناظم گورنمنٹ اسلامیہ کالج آف کامرس حافظ سلمان نے بھی امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ سے ملاقات کی اور جمعیت کے پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے ’’اجتماع عام‘‘ کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ حافظ سلمان کی جانب سے احمد سلمان بلوچ کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی اور طلبہ حقوق کیلئے ان کی جدوجہد کو سراہا گیا۔ حافظ سلمان نے بتایا کہ جمعیت کے اجتماع عام میں نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ اجتماع میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے جبکہ سیاستدان، وکلاء، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 841914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش