0
Wednesday 5 Feb 2020 17:06

پاراچنار میں یوم کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

پاراچنار میں یوم کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔  یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاراچنار میں یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاراچنار میں بھی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد، اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان، ڈی پی او کرم محمد قریش خان، قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی گورنر کاٹیج پاراچنار سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شہید پارک پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے ہر شہر ہر قریہ اور ہر گلی میں یکجہتی کا اظہار اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انشاء اللہ عنقریب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ  ہماری یہ آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گی اور انشاء اللہ حکومت پاکستان عمران خان کی سربراہی میں دنیا کو اس بات پر مجبور کرے گی کہ وہ کشمیریوں کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دلائیں اور وہ وقت دور نہیں کہ کشمیری بھی پاکستانی شہریوں کی طرح آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 842822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش