0
Sunday 9 Feb 2020 13:31

کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیر

کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیر
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیر ہوگئی، تین فلائی اوورز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اب وفاقی حکومت کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سخی حسن چورنگی تا بورڈ آفس دونوں اطراف کی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، ایس آئی ڈی سی ایل نے دیگر منصوبوں کی بچت سے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی، 893 ملین روپے سے تعمیر 3 فلائی اوورز منصوبے میں سڑکوں کی تعمیر شامل نہیں تھی۔ وزیراعظم نے فروری کے وسط میں کراچی کے 7 منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا، سڑکوں کی تعمیر کے اضافی کام کے باعث افتتاح میں چند ہفتوں کی تاخیر ہوگئی، زیر تعمیر سخی حسن چورنگی فلائی اوور 26 فروری تک مکمل ہوگا، فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور 28 فروری تک عام ٹریفک کیلئے کھولا جا سکتا ہے۔ کے ڈی اے چورنگی فلائی اوور بھی رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا، کراچی واٹر بورڈ کی لائن کے سبب جام چاکرو روڈ کی تعمیر روک دی گئی، وفاقی حکومت جام چاکرو تا بنارس دو رویہ روڈ کی تعمیر کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 843542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش