0
Wednesday 12 Feb 2020 02:11

کورٹ کے آرڈرز کو جواز بناکر غریب مہاجروں کو بے گھر کیا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کورٹ کے آرڈرز کو جواز بناکر غریب مہاجروں کو بے گھر کیا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کراچی میں ایک بار پھر برسوں سے آباد مہاجر وں کو بے گھر کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پہلے متبادل رہائش کا انتظام کرے اس کے بعد انہیں وہاں سے منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ، غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے غریب مہاجر عوام جنہوں نے اپنی پائی پائی جمع کرکے اپنا آشیانہ بنایا انہیں بے گھر کرنے کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی میں برسوں سے بااثر بلڈر اور قبضہ گروپ اپنی کارروائیاں کررہے ہیں لیکن کراچی کا کوئی ادارہ ان کیخلاف کھڑے ہونے کو تیار نہیں، کورٹ کے آرڈرز کو جواز بناکر غریب مہاجروں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لاکھوں خاندان آج بھی کرائے کے مکان میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ کراچی کے اہم علاقوں میں راتوں رات کچی آبادیاں بناکر وہاں غیر مہاجروں کو بسایا جاتا ہے، پھر انہیں صوبائی حکومت متعصبانہ پالیسیوں کے تحت انہیں لیز دے کر مستقل کردیتی ہے جس کا مقصد کراچی سے مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر نہ تو لاوارث ہیں اور نہ ہی یتیم جنہیں جب چاہے بے گھر اور بیروزگار کردیا جائے، کراچی کے عوام اس ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان عناصر کیخلاف آواز بلند کریں جو اس تمام صورتحال کے ذمہ دار ہیں، مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی دو وقت کی روٹی کھانا مسئلہ بنا ہوا ہے اوپر سے مہاجروں کی آبادیوں پر چڑھائی کرکے انہیں بے گھر اور بیروزگار کیا جارہا ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 844003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش