0
Tuesday 12 Jul 2011 10:18

اسامہ کے خاندان کا پتہ چلانے کیلئے جعلی ویکسین مہم چلائی گئی، آئی ایس آئی نے سینئر پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

اسامہ کے خاندان کا پتہ چلانے کیلئے جعلی ویکسین مہم چلائی گئی، آئی ایس آئی نے سینئر پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ
لندن:اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے ویکسین کی جعلی مہم چلائی، مہم میں حصہ لینے والے پاکستانی سینئر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے ویکسین کی جعلی مہم چلائی۔ ہیپاٹائیٹس بی کی جعلی مہم مارچ اور اپریل 2011ء میں چلائی گئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جعلی مہم کیلئے سینئر پاکستانی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئیں، جنھیں آئی ایس آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ جعلی مہم میں ابیٹ آباد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نچلے عملے نے بھی حصہ لیا۔ جعلی ویکسین مہم کے ذریعے سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنا تھا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسامہ کے کوئیر ابو احمد آل کویتی کی ابیٹ آباد میں موجودگی کے بعد خاندان کی تصدیق کیلیے مہم چلائی گئی۔ اسامہ خاندان کا ڈی این اے اسامہ کی امریکا میں انتقال ہونے والی بہن سے موازنہ کرانا تھا۔ اسامہ کی بہن 2010ء میں بوسٹن میں انتقال کر گئی تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے مہم کی کامیابی کے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔ ادھر سی آئی اے نے ویکسینیشن کے جعلی منصوبے پر بیان دینے سے انکار کیا ہے۔
برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایس آئی نے ایک ایسے سینئر پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے، جس نے سی آئی اے کے ایما پر ایبٹ آباد میں اسامہ کے خاندان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کے لئے جعلی ویکسین مہم چلائی۔ اخبار کے مطابق اسامہ کی ایک بہن 2010ء میں بوسٹن میں انتقال کرگئیں تھیں، جس کے ڈی این اے کا سیمپل امریکہ کے پاس محفوظ تھا۔ کورئیر کی موجودگی کی اطلاع پر اسامہ کے خاندان کی موجودگی کی تصدیق کے لئے جعلی ویکسین مہم اپریل دو ہزار گیارہ میں شروع کی گئی۔ مہم میں مختار بی بی نامی نرس کو خفیہ آلات کے ساتھ کمپاونڈ میں بھیجا گیا۔ اخبار کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مہم کامیاب رہی یا ناکام۔
خبر کا کوڈ : 84446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش