0
Tuesday 18 Feb 2020 10:55
رجب طیب اردوان کا کشمیر سے متعلق بیان

بھارت نے ترک سفیر کو طلب کر لیا

بھارت نے ترک سفیر کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ریمارکس پر سفارتی احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ترک سفیر کو طلب کر لیا اور خبردار کیا کہ اس کے باہمی تعلقات پر سخت نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے دو روزہ پاکستان کے دورے پر پہلی کشمیری جنگ کے دوران غیر ملکی قبضے کے خلاف ترک عوام کی جدوجہد کے ساتھ کشمیری عوام کی جدوجہد کا موازنہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ترکی بھارت مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ترک سفیر ساکر اوزکان تورنلار کو کہا کہ رجب طیب اردوان کے ریمارکس میں کشمیر تنازع کی تاریخ کو سمجھنے کی کمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ حالیہ بیان ترکی کی جانب سے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک اور مثال ہے، بھارت کے لیے یہ ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ترک سفیر کو طلب کرنے کے شدید احتجاج کیا اور انہیں سفارتی پرچہ تھما دیا۔
خبر کا کوڈ : 845217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش