0
Wednesday 19 Feb 2020 11:59

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیری ناصرف مسلسل شہید ہو رہے ہیں بلکہ گولیوں اور پیلٹ گنوں کا نشانہ بن کر مستقل طور پر نابینا پن اور معذوری کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش