0
Sunday 23 Feb 2020 09:28

لاہور، "گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک" کی تقریبِ رونمائی

لاہور، "گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک" کی تقریبِ رونمائی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بزمِ مرتضیٰ حسین لکھنوی کے زیراہتمام کتاب ’’گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ مقررین نے کتاب کو طاغوت مخالف، اُمت مسلمہ اور ملت پاکستان کا مکمل بیانیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ اسلام کا ایک بگڑا ہوا، وحشتناک اور دہشتگردانہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، اس مقصد کیلئے کبھی ابوبکر بغدادی کو استعمال کیا گیا تو کبھی طالبان کو، لیکن شہید قاسم سلیمانی کی صورت میں ایک حقیقی اسلام اور انسانیت کا ہیرو اُبھر کر سامنے آیا اور یہ کتاب اسلام اور شہید قاسم کے حقیقی تعارف میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر کتاب کے مولف توقیر کھرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی شہادت کے بعد اس کا سب سے بہترین سرمایہ شہید کا راستہ اور نظریہ ہوتا ہے اور شہید حاج قاسم سلیمانی کسی مذہب و مسلک کے نہیں بلکہ شہید انسانیت ہیں، کیونکہ ان کا کردار اور خدمات انسانیت کیلئے تھیں۔

توقیر کھرل نے اس موقع پر بہت جلد کتاب میں اضافے اور بہتری کیساتھ "گمنامی سے دلوں کی حکمرانی تک" کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کی نوید سنائی۔ آخر میں کتاب کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر نقوی، ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی، سماجی تنظیم خیال نو کے حنین زیدی، مفتی امجد عباس، محقق و دانشور نثار ترمذی، ماہر تعلقات عامہ شہزاد روشن گیلانی، ایڈووکیٹ شکیل نقوی، ڈیبیٹر حفصہ خالد، نعت خواں حزیفہ اشرف، شاعرہ شانیہ چودھری، ہارر رائٹر فلک زاہد، صحافی محمد نوید اسلم ملک، ڈیبیٹر رضا ثاقب اور تصور عباس نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 846214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش