0
Sunday 23 Feb 2020 13:01

امریکہ تمام اسلام دشمن ریاستوں کا سرپرست ہے، اعجاز ہاشمی

امریکہ تمام اسلام دشمن ریاستوں کا سرپرست ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا آج سے شروع ہونیوالا دورہ بھارت واضح کر رہا ہے امریکہ تمام اسلام دشمن ریاستوں کا سرپرست ہے، پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعے امریکی سازشوں کا توڑ کرنا ہوگا، اس مقصد کیلئے بہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے، کیونکہ او آئی سی ایک مردہ گھوڑا ہے، یہ تنظیم مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے، اس بے جان تنظیم کو اب خیرباد کہہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو اپنا کردار مضبوط بنانا ہوگا، حد تو یہ ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر دی، مگر امت مسلمہ کوئی موثر ردعمل نہیں دے سکی، لیکن ترکی کے صدر طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جس جراتمندانہ انداز سے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، بھارت کو وہ برداشت نہیں ہوا اور ترکی کے سفیر کی طلبی اور امریکی صدر کا دورہ یہ بتا رہا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنے مظالم کی امریکی حمایت حاصل کرے گا۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو الجھایا گیا، عالمی طاقتوں نے اپنے مفاد کیلئے پہلے دہشتگردوں کو پالا اور پھر انہیں دہشت گردوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر ایک سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرتی تو اب تک کشمیر اور فلسطین کے مسلمان آزادی کی فضاوں میں رہ رہے ہوتے مگر افسوس تو یہ ہے کہ بھارت اور اسرائیل کیساتھ کئی مسلم ممالک سفارتی اور تجارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کیلئے امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 846251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش