0
Tuesday 25 Feb 2020 12:02

کراچی کے سابق سٹی ناظم و جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

کراچی کے سابق سٹی ناظم و جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما نعمت اللہ خان انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے بزرگ رہنما اور کراچی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے۔ نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ کراچی کی شہری حکومت کے پہلے ناظم اعلیٰ تھے اور ان کے دور نظامت کو کراچی کا سنہری دور قرار دیا جاتا ہے۔ وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر تھے، لیکن شہری حکومت کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آبسے۔ وہ ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اور کراچی کی خدمت پر بابائے کراچی کہلائے جاتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 846613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش