1
Tuesday 25 Feb 2020 23:25

فلسطینی راکٹس سے ہماری فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے، اسرائیل

فلسطینی راکٹس سے ہماری فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے، اسرائیل
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کے مارے جانے کے جواب میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ برسائے جانے سے اسرائیلی فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی ریڈیو پر اسرائیلی فوج کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے برسائے جانے والے راکٹس یہودی آبادیوں میں گر کر پھٹتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان راکٹس کو روکنے کے لئے اسرائیلی سرحد پر نصب "آئرن ڈوم" امریکی پیٹریاٹ میزائل بھی فائر کرنا پڑتے ہیں جن کی قیمت فلسطینی راکٹس سے ہزار ہا گنا زیادہ ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی راکٹس سے یہودی آبادیوں کو پہنچنے والے نقصان سے بڑھ کر ان راکٹس کو روکنے کے لئے اسرائیلی فوج کی طرف سے فائر کئے جانے والے پیٹریاٹ میزائلوں سے ہی اسرائیلی فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک "جہاد اسلامی"کے ایک کارکن "محمد الناعم" کو سرحد کے قریب اسرائیل کی طرف سے توپخانے کا نشانہ بنانے اور پھر انہیں زخمی حالت میں بلڈوزر کے ذریعے شہید کرنے اور انکی لاش کی بے حرمتی پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی طرف سے اسرائیل پر دسیوں راکٹس برسائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی سرحد کے قریب چند فلسطینی جوان احتجاج کر رہے تھے کہ دوسری طرف سے اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں نے انہیں اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کے ذریعے زخمی "محمد الناعم" کو اس وقت کچل کر شہید کر دیا جب انکے دوست انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 846761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش