0
Wednesday 26 Feb 2020 18:55

صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش بھارتی بیانیے کی نفی ہے، شاہ محمود قریشی 

صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش بھارتی بیانیے کی نفی ہے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، پاکستان جو ایک عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، عمارتوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے، دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم سے بات کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی طرف سے بار بار ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش