0
Wednesday 26 Feb 2020 21:08

بلوچستان سے اپنے وطن جانیوالے چینی افراد کیلئے کوئی پابندی نہیں، لیاقت شاہوانی

بلوچستان سے اپنے وطن جانیوالے چینی افراد کیلئے کوئی پابندی نہیں، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئےخصوصی اقدامات کئےجا رہےہیں۔ بدھ کو ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ‏تفتان میں اس وقت 270 زائرین سمیت دیگر افراد موجود ہیں، ‏ایران سے تفتان پہنچنے والے افراد کو 14 دن کیلئے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے، ‏ایران سے ملحقہ اضلاع گوادر، ماشکیل، مند اور پنجگور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ‏قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈز میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کٹس، ماسک موجود ہیں، ‏ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ ‏ایران میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے طریقہ کار طے کیا جائے گا، ایران سے تفتان پہنچنے والوں کو ایئرلفٹ کے ذریعے متعلقہ صوبوں کو بھجوانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ‏بلوچستان میں کام کرنے والے چینی افراد کی کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کرلی گئی ہے، ‏بلوچستان میں اس وقت مختلف منصوبوں میں تقریباً ایک ہزار 200 چینی کام کررہےہیں،‏ اسکریننگ کے دوران تمام چینی کرونا سے متعلق کلیئر پائے گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے واضح کیا کہ بلوچستان سے اپنے وطن جانے والے چینی افراد کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش