0
Wednesday 26 Feb 2020 23:36

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں، میری سامنے آئیں ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل بورڈ کے ممبر سے انکوائری نہیں ہو رہی ہے، نون لیگ کا الزام غلط ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن کے لوگ رابطے میں تھے لیکن رپورٹس تب تک نہیں آ سکتیں جب تک شریف خاندان نہ بھیجے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا تھا کہ 19 نومبر کو نواز شریف ضمانت پر ملک سے باہر گئے، ان کی جانب سے نئی رہورٹ موصول نہیں ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمیٹی بنائی تاکہ فیصلہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 847022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش