1
Saturday 29 Feb 2020 17:06

اسرائیل کیطرف سے دہشتگردوں کے ہمراہ ترک فوجیوں کی ہلاکت پر سرکاری تسلیتی پیغام جاری

اسرائیل کیطرف سے دہشتگردوں کے ہمراہ ترک فوجیوں کی ہلاکت پر سرکاری تسلیتی پیغام جاری
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ترکی کو شامی سرزمین پر ادلب میں دہشتگردوں کے ہمراہ اس کے 34 فوجیوں کی ہلاکت پر باقاعدہ تسلیتی پیغام ارسال کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع اسرائیلی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ادلب کے اندر دہشتگردوں کے ہمراہ ترکی کے 34 فوجی مارے جانے پر لکھا ہے کہ اسرائیلی سفارتخانہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے شدید غمزدہ ہے۔ ترک حکام کے لئے اسرائیلی سفارتخانے کے اس تسلیتی پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہم اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ترک حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شامی صوبے ادلب میں اس کے ایک فوجی قافلے پر ہوائی حملہ کیا گیا ہے جس میں اس کے 34 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جو ترکی کے صوبے ھاتای میں زیر علاج ہیں۔ دوسری طرف روسی وزارت دفاع نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ ترک فوجی دہشتگردوں کے خلاف شامی افواج کے ہوائی حملے میں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ روسی جنگی طیاروں نے شامی افواج کے ہوائی حملے کے دوران کوئی کارروائی انجام نہیں دی۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہلاک و زخمی ہونے والے ترک فوجی اپنی چوکیوں سے باہر اور دہشتگردوں کے کیمپس میں موجود تھے جبکہ ترک فوج نے دہشتگردوں کے کیمپس میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع بھی نہیں دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 847540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش