1
Wednesday 4 Mar 2020 02:32

افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیں ذمہ دارانہ انداز میں نکل جائیں، چین

افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیں ذمہ دارانہ انداز میں نکل جائیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی فوجی ذمہ دارانہ انداز میں افغانستان سے نکل جائیں۔ لی جیان ژاؤ نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کا انخلاء ایسے انداز میں ہونا چاہئے کہ وہاں سکیورٹی کا خلاء پیدا نہ ہو اور اس ملک میں موجود دہشتگرد غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ افغانستان کے سیاسی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ لی جیان ژاؤ نے کہا کہ چین افغانیوں کی سربراہی میں امن و امان کے لئے جامع مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ افغانستان میں امن و امان کی بنیاد بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے طالبان سے معاہدہ کر کے ایک طرف تو روس کے لئے دلدل بن جانے والے افغانستان سے اپنی جان چھڑوا لی ہے جبکہ دوسری طرف افغان حکومت کو اپنی جگہ اسی دلدل میں پھنسا دیا ہے جیسا کہ گزشتہ روز طالبان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اب وہ غیرملکی افواج پر حملہ نہیں کریں گے بلکہ افغان سکیورٹی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 848253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش