0
Wednesday 4 Mar 2020 23:00

ایم ڈبلیو ایم رہنماء اسد نقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، زائرین کی فوری واپسی کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم رہنماء اسد نقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، زائرین کی فوری واپسی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء اسد عباس نقوی نے کہا کہ کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو ایران کے اندر قیام و طعام سمیت متعدد مشکلات درپیش ہیں۔ ایرانی سفارت خانے کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات کی جانی چاہیئے۔ حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے، تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کے مسئلہ پر سنجیدگی سے غور و فکر کر رہی ہے۔ ایران سے زائرین اور طلباء کی واپسی کے لیے بہترین لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ ایران سے زائرین اور طلباء کے ائر لیفٹ کرکے لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔ بہترین میکینزم پر مبنی زیارات پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 848445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش