0
Thursday 5 Mar 2020 19:57
فارن فنڈڈ این جی اوز کا بیرونی ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے

یوم خواتین کو مردوں سے اظہار نفرت کا دن نہ بنایا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

یوم خواتین کو مردوں سے اظہار نفرت کا دن نہ بنایا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امن معاہدہ پر عمل کیلئے امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغانستان میں شطرنج کا نیا کھیل شروع ہو گیا ہے، یوم خواتین کو مردوں سے اظہار نفرت کا دن نہ بنایا جائے، مسلم حکمران بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں، بھارتی مسلمانوں کو درپیش سنگین صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کے نام پر شرم و حیا کا جنازہ نکالنے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں، بھارت اور افغان حکومت امن معاہدہ کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے، امریکہ اشرف غنی کو شٹ اپ کال دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکہ طالبان معاہدہ کی کامیابی ضروری ہے، امن معاہدہ پر پیدا ہونیوالے تازہ خدشات تشویشناک ہیں، امن دشمن قوتیں بھارت کیساتھ مل کر افغان امن معاہدہ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم عمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین مارچ میں خرافات کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، مٹھی بھر مغرب زدہ خواتین انتشار اور فساد پھیلا رہی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان 8 مارچ کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ہونیوالی“ پیغام شرم و حیا ریلی“ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ فارن فنڈڈ این جی اوز کا بیرونی ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے، پاکستان کی نظریاتی اساس کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش