0
Thursday 5 Mar 2020 20:09

ایم ڈبلیو ایم کا بھارت میں مسلم نسل کشی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا بھارت میں مسلم نسل کشی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ایماء پر مسلمانوں پر تشدد اور قتل کے جو دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں، ان پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت کے مطابق 6 مارچ بعد از نماز جمعہ کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن کا مقصد بھارتی حکومت کی نگرانی میں انتہاپسند غنڈوں کے ہاتھوں بھارت کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت اب سفاکیت میں بدل چکی ہے، مسلمانوں کو بے دردی سے ذبح کیا جا رہا ہے، سیکولر ریاست اور سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے جھاگ کی طرح بیٹھ چکے ہیں، یہود و ہنود عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی و سفارتی روابط منقطع کرکے ان سازشوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف احتجاج میں مرکزی، صوبائی و ضلع رہنما، معروف مذہبی و سماجی شخصیات اور کارکن و شہری شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 848605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش