0
Saturday 7 Mar 2020 09:47

ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے، ڈونالڈ ٹرمپ

ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے، ڈونالڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان ممکنہ طور پر افغان حکومت گرا سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالک کو اپنا خیال خود رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں۔ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایسا ہونا تو نہیں چاہئے تاہم ایسا ہو بھی سکتا ہے، ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے۔ ہم گزشتہ 20 برس سے یہاں ہیں اور افغانستان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں تاہم ہم مزید ایسا نہیں کر سکتے، انہیں افغانستان کو آخر کار اپنی حفاظت خود کرنی چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد افغان حکومت خود کو گوریلا وار سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 848882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش