0
Tuesday 10 Mar 2020 13:23

نواز شریف کی امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا، رانا ثناءاللہ

نواز شریف کی امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پارٹی کے قائد نواز شریف کی لندن میں امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید کرنے سے انکار کر دیا۔ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا مارچ میں وطن واپسی کا ارادہ ہے، نواز شریف کے دل کے آپریشن کے بعد فوری وطن واپس آ جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کسی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) قومی حکومت کی بجائے (مڈٹرم) قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) احتجاج کے لیے ہر فورم کا انتخاب کرے گی۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے، فردوس عاشق اعوان باجی بدزبان ہیں۔ صحافی نے رانا ثناءاللہ سے سوال کیا کہ چار مارچ کو نواز شریف کی امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات سے متعلق کیا کہتے ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان ملاقاتوں کی تردید نہیں کروں گا، میں اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں اس لیے نہیں کہ پارٹی کی طرف سے اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 849500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش