0
Saturday 14 Mar 2020 21:59

اسلامی احکامات کی پابندی کرنیوالوں پر کورونا وائرس اثر نہں کریگا، ثروت اعجاز قادری

اسلامی احکامات کی پابندی کرنیوالوں پر کورونا وائرس اثر نہں کریگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی جانوں کا تحفظ اولین فرض ہونا چاہیے، سیاست اور مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینا ہوگی، اسلامی احکامات اور نماز کی پابندی کرنیوالوں پر کورونا وائرس اثر نہں کریگا، حکومتی اور ہیلتھ کے اداروں کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کورونا سے خائف نہیں ہیں، میڈیا بھی اس طرح کی تشہیر نہ کرے، جس سے خوف کی فضاء قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کو تیز کرنا ہوگا، سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ویکسین بنانے والوں کیلئے انعام کا اعلان اچھا اقدام ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں آئسولیشن قائم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 850365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش