0
Friday 20 Mar 2020 17:04

سعودی عرب سے آئی خاتون نے شادی میں شرکت کرکے 12 افراد میں کورونا وائرس منتقل کیا، سعید غنی

سعودی عرب سے آئی خاتون نے شادی میں شرکت کرکے 12 افراد میں کورونا وائرس منتقل کیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ بہت خطرناک وائرس ہے۔ ان کا کہنا ہے کراچی میں مقامی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے سے 40 لوگ متاثر ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک لوگ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون سعودی عرب سے آئیں جنہیں کرونا وائرس تھا، وہ کراچی میں ایک شادی پر چلی گئیں جہاں موجود 12 لوگوں میں ان کی وجہ سے وائرس پھیلا۔ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن ضروری ہے، کیونکہ آج نسبتاً متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہے لیکن اگر دو مہینے بعد شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت تک یہ وائرس بہت تباہی مچا چکا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 851533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش