0
Saturday 21 Mar 2020 14:09

رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، شیخ رشید

رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث رمضان تک 34 ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر ِریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ 34 ٹرینیں معطل کی گئی ہیں، رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خدشے کے باعث ریلوے کے 20 فیصد مسافر کم ہو گئے ہیں، کل شام سے 12 ٹرینیں بند ہو جائیں گی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ جو لوگ ٹکٹ خرید چکے ہیں وہ ریفنڈ بھی لے سکتے ہیں اور متبادل ٹرین میں بھی سفر کر سکتے ہیں، حالات بہتر ہونے پر معطل ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اختیارمیرا نہیں وزیرِعظم عمران خان کا ہے، کسی ریلوے ملازم کو نہیں نکالا جا رہا، ریلوے کو سبسڈی دینے کی بجائے ریلوے ملازمین کی پینشن حکومت ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 851739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش