0
Friday 15 Jul 2011 14:33

اوباما سیاسی خودکشی کے دہانے پر

اوباما سیاسی خودکشی کے دہانے پر
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق معروف امریکی مصنف انتھونی ڈی میگیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما سیاسی خودکشی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اس دعوے کی اصلی وجہ صدر اوباما کی جانب سے سوشل ویلفیئر پروگرامز کے بجٹ میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ ہے جو بہت جلد انکی محبوبیت میں شدید کمی کا باعث بنے گا۔
انتھونی ڈی میگیو نے کہا کہ صدر اوباما نے حال ہی میں سوشل سیکورٹی اور سوشل میڈیکل سروسز جیسے اہم شعبوں میں بجٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے باعث عوام بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں بجٹ کی کمی کا پراجیکٹ اپنے آغاز سے ہی عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا باعث بنا تھا اور اب صدر اوباما کی عوام میں مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا سکتا ہے۔ معروف امریکی مصنف کا کہنا تھا کہ صدر براک اوباما کو چاہئے کہ وہ ان شعبوں میں بجٹ کو کم کرنے کی بجائے سابق صدر جرج بش کے دور سے جاری بھاری فوجی اور دفاعی اخراجات کو کم کریں۔
یاد رہے کانگریس کے بجٹ آفس کے مطابق امریکی بجٹ کا خسارہ 2011 کے آخر تک ایک کھرب چھ سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
صدر اوباما اور حکومتی وکیلوں کے پاس اکتوبر تک حکومتی اخراجات کم کرنے کے پیکج پر غور کرنے کی فرصت ہے تاکہ حکومت مزید قرضہ لینے کا جواز پیدا کر سکے۔ صدر اوباما کی جانب سے سوشل ویلفیئر پروگرامز کے بجٹ میں نمایاں کمی کا پراجیکٹ اگر کانگریس میں منظور نہ ہو سکا تو حکومتی بجٹ شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے 1996 میں بھی سابق صدر بل کلنٹن کے دوران حکومت میں بجٹ بروقت منظور نہ ہونے کے باعث حکومت 21 دن تک شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 85176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش