0
Saturday 21 Mar 2020 22:49

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کرونا کیسز کی تفصیلات جاری کر دیں

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کرونا کیسز کی تفصیلات جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت نے گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق 21 مارچ تک جی بی میں ٹوٹل 55 کیسز سامنے آئے ان میں سے ایک کا تعلق استور، 13 کا گلگت، 25 کا تعلق ضلع نگر، 2 کا شگر، ایک مریض کا تعلق کھرمنگ اور 13 کرونا مریضوں کا تعلق سکردو سے ہے۔ محکمہ صحت نے کل 315 افراد کے ٹیسٹ کیے جن میں سے 55 کے رزلٹ مثبت آئے جبکہ 83 منفی آئے۔ 177 افراد کے رزلٹ ابھی موصول نہیں ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1871 زائرین کی سکریننگ کی گئی ہے، 1541 زائرین مختلف اضلاع میں پہنچ چکے ہیں، تفتان سے آنے والے 330 زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ زائرین کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے 202 افراد کی بھی سکریننگ کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت محکمے کے پاس 1150 پی پی ای کٹس، 24 تھرمو گنز اور 1269 وی ٹی ایم، پی سی آر کٹس بھی موجود ہیں جو 500 سیمپلز کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع گلگت، سکردو، دیامر، گانچھے، ہنزہ اور نگر کے ہسپتالوں میں 52 آئسولیشن رومز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بیک اپ کے طور پر تمام دس اضلاع میں 99 آئسولیشن رومز کو تیار رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 851833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش