1
Saturday 28 Mar 2020 06:16

امریکی فوج جھوٹی خبروں کے ذریعے عراق میں کرونا کے پھیلاؤ کا پراپیگنڈہ کر رہی ہے، قصی الانباری

امریکی فوج جھوٹی خبروں کے ذریعے عراق میں کرونا کے پھیلاؤ کا پراپیگنڈہ کر رہی ہے، قصی الانباری
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری فورسز میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے کمانڈر قصی الانباری نے کہا ہے کہ امریکی و اتحادی فوج اپنی جھوٹی خبروں کے ذریعے عراق کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کا پراپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں تاکہ عراق میں جاری مزاحمتی عمل کو نقصان پہنچا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں موجود فوجی اڈوں سے امریکی فورسز نے نہ صرف تاحال عقب نشینی اختیار نہیں کی بلکہ اپنے ایئربورن-101 ڈویژن کو بھی وہاں بھیج کر اپنی فوجی طاقت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر قصی الانباری کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اپنی عقب نشینی پر مبنی جھوٹی خبروں کے منتشر کئے جانے کا مقصد اپنے اثرونفوذ میں اضافے اور عوام کو عراقی مزاحمتی فورسز سے دور کر کے صوبہ الانبار میں داعش کے لئے مناسب جگہ فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے اندر داعش سے نام نہاد مقابلے کے امریکی اتحاد نے گزشتہ روز یہ دعوی کیا تھا کہ عراق میں موجود سینکڑوں امریکی فوجی اور انسٹرکٹرز اپنے اڈے خالی کر کے امریکہ واپس چلے گئے ہیں اور خالی شدہ فوجی اڈوں کو عراقی وزارت دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش