0
Saturday 28 Mar 2020 12:01

بلوچستان میں کورونا کے 133 مصدقہ کیسز ہیں، محکمہ صحت

بلوچستان میں کورونا کے 133 مصدقہ کیسز ہیں، محکمہ صحت
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 133ہے اور اب تک 1635 مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1227 افراد کے ٹیسٹ منفی اور 133کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جبکہ 275 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں، اس کے علاوہ 2 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ، تفتان اور پشین میں 549 افراد قرنطینہ سینٹرز میں موجود ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر سمیت کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کا پانچواں روز ہے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی کم ہے جبکہ مختلف علاقوں میں کریانہ اسٹور، دودھ دہی اور گوشت کی دوکانیں، اور تندور کھلے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 853164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش