0
Sunday 29 Mar 2020 12:33

جنوبی کوریا کی طرز پر کورونا کے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں، ڈاکٹر جاوید

جنوبی کوریا کی طرز پر کورونا کے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں، ڈاکٹر جاوید
اسلام ٹائمز۔ ہیلتھ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی جنوبی کوریا کی طرح کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے مریضوں کی نشاندہی کرنی چاہیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی 51 ملین آبادی ہے جو ہماری آبادی سے 25 فیصد سے بھی کم ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جنوبی کوریا نے 5 لاکھ لوگوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے، جبکہ پاکستان میں 2 ہزار سے بھی کم ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہیں بتا سکتے کہ کیسز 14سو ہیں یا 14 ہزار یا اس بھی زیادہ ہیں، سمجھنا چاہیئے کہ یہ بیماری خاموش ہے، کتنے مریضوں میں تو علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ وائس چانسلر ہیلتھ یونیورسٹی لاہور نے کہا کہ جن مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں وہ کتنے افراد کو متاثر کر سکتے ہیں؟ مریضوں کی نشاندہی ہونی چاہیئے تاکہ انہیں آئسولیٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے مریضوں کو الگ کر کے صحت مند افراد کو بچایا جا سکے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں کورونا وائرس منتقل ہو رہا ہے، ایسے میں ہماری اسٹریٹجی ہونی چاہیئے کہ کتنے افراد کا ٹیسٹ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش