0
Tuesday 31 Mar 2020 10:20

کورونا تدارک کیلئے اپوزیشن مشورے دے، سیاست نہ کرے، چودھری سرور

کورونا تدارک کیلئے اپوزیشن مشورے دے، سیاست نہ کرے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپوزیشن کو سیاست کیلئے وقت کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کریں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کا نہیں، متحد ہونے کا ہے، کورونا کو شکست دیں گے تو حکومت و اپوزیشن سمیت سب کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کورونا بڑھے گا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تو یہ درست نہیں، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے تو پھر سب سیاست کریں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے، عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا، اگر عوام ایسے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تو یہ ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوگا، حکومت نے کورونا سے بچائو کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش