0
Tuesday 31 Mar 2020 12:51

لاہور میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، شہر میں 2 مزید شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد لاہور شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 658 کنفرم مریض ہیں، کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ 5 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان  میں 207، ملتان 89 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رائیونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں، قصور میں 1، ننکانہ میں 13، راولپنڈی میں 44 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جہاں مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش