0
Thursday 2 Apr 2020 20:47

تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مذموم کارروائی ہے، حسنین مسعودی

تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مذموم کارروائی ہے، حسنین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے تبلیغی جماعت کو’منتخب طور نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حسنین مسعودی نے کہا کہ ہر کوئی تبلیغی جماعت کے پیچھے پڑا ہے جبکہ اس بات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی کہ دہلی اور ملک بھر میں ہرقسم کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی تقاریب اور پروگرام ہوئے لیکن صرف ایک تنظیم کی ایک تقریب کو منتخب طورنشانہ بنایا جارہا ہے۔

اننت ناگ کی پارلیمانی نشست کے رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ سماجی دوریوں کی اہمیت سے انکار نہیں کرتے لیکن یہ انصاف نہیں ہے کہ ایک تنظیم کو کورونا وائرس پھیلانے کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے جبکہ اُس وقت دیگر سماجی اور سیاسی اجتماعات بھی ہورہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوں ایک تقریب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کا اجلاس ہورہا تھا، صدر جمہوریہ نے ایک ناشتے کا اہتمام کیا، مدھیہ پردیشن میں حکومت بنائی جارہی تھی اور اترپردیش میں رام نومی منائی جارہی تھی۔ یہ نا انصافی ہے کہ تبلیغی جماعت پر الزام عائد کیا جائے۔ حسنین مسعودی نے کہا کہ اگر ہم سماجی اجتماعات سے گریز کی بات کررہے ہیں، پارلیمنٹ کو بھی ملتوی کیا جانا چاہیئے تھا اور صدر جمہوریہ کی ناشتے کی دعوت کو بھی منسوخ کیا جانا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 854209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش